پاک افغان جھڑپ؛ ارندو بارڈر میں مارے گئے افغان جنگجوؤں کی لاشیں افغان حکام کے حوالے

اشتہارات

چترال (چ،پ) چترال کے سرحدی قصبے ارندو  کے بارڈر لائن میں گذشتہ دنوں جھڑپوں کے دوران مارے گئے افغان جنگجوؤں کی لاشیں افغان حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ارندو میں دونوں طرف کے مقامی عمائدین کے ایک جرگے کی کوششوں کے نتیجے میں سیکورٹی حکام نے افغان فورسز کی طرف سے لڑنے والے پانچ جنگجوؤں کی لاشیں افغان حکام کو سونپ دیں۔

یاد رہے کہ 26 فروری کو افغان فورسز نے ارندو میں پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملے کیے، جن کا چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو پسپا کیا تو افغان فورسز اپنے ہلاک شدہ ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

اس جھڑپ میں پانچ افغان جنگجو مارے گئے، جن کی لاشیں بارڈر لائن پر پڑی رہیں اور ریکوری میں پانچ دن لگے۔

حملے میں ہلاک ہونے والے جنگجو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے جنہیں دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ افغان فورسز کے اہلکار نہیں بلکہ کسی ملیشیاء سے تعلق رکھتے ہوں۔

سیکورٹی حکام نے ہلاک شدگان کے قبضے سے حاصل شدہ اسلحہ واپس نہیں کیا گیا۔