IPT کورٹ میں غلام مرتضی جٹ کی طرف سے دائر” دعویٰ” کی سماعت ہوئی
مدعی کے کونسل محمد عمران انصاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے معزز عدالت کو بتایا کہ IPOنے مدعی کا ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ جاری جبکہ مدعا علیہ کا سرٹیفکیٹ کینسل کر دیا ہے

ملتان (کورٹ رپورٹر) گزشتہ روز IPT کورٹ ملتان میںAPRNSکے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے دائر دعویٰ کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے اسٹے درخواست اپنے دلائل پیش کئے۔
اس موقعہ پر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ کے جنوبی پنجاب میں لیگل ایڈوائزر و مدعی دعویٰ کے کونسل محمد عمران انصاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے سینئر ملک طارق سعید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور اپنے ٹیم ممبر جاوید اسلم چٹھہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ہمراہ اپنے دلائل پیش کئے اور معزز عدالت کو IPTکے فیصلہ کی کاپی پیش کی جس میں مدعی کی ریکٹیفکیشن منظور کرکے مدعا علیہ کا ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ کینسل ہوا اور مدعی مقدمہ غلام مرتضیٰ جٹ کے لوگو، ٹریڈ مارک پر اپوزیشن مسترد ہوئی ۔
مدعی کے کونسل نے مدعی کو IPOسے جاری ٹریڈ مارک کی کاپی بھی معزز عدالت میں پیش کی اور معزز عدالت کو اصل لوگو/ ٹریڈ مارک بھی پیش کیا جبکہ دوسری جانب سے مدعا علیہ کے وکیل نے IPOکے فیصلہ اور مدعی کو جاری ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ کی تصدیق کروانے کیلئے وقت دینے کی استداء کی جس پر معزز عدالت نے کیس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کر دی۔
اس موقعہ مدعی کی طرف سے APRNSکے نگران صدر ومرکزی سیکرٹری فنانس میاں طارق وقاص، ملتان سے مرکزی رہنما محبوب حسین چغتائی، مرکزی ترجمان امجد رفیق علوی ، چیف ایڈیٹر میڈم فرحت پروین ، سمیع اللہ خاکوانی اور محمد زبیر جنجوعہ بھی موجود تھے۔