غیر مقامی افراد چترال کے عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہے ہیں/شہزادہ افتخار الدین

اشتہارات

چترال (چ،پ) سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ کے راہنما ء شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ غیر مقامی افراد چترال کے عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز دروش میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ چترالی عوام ہمیشہ اپنے اعلی کردار، امن کے عزم اور جارحیت اور عسکریت پسندی سے گریز کی وجہ سے جانی جاتی رہی ہے۔

یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ہمارے معاشرے میں گھسنے والے کچھ غیر مقامی عناصر نے چترالی عوام کو آپس میں لڑانے اور جارحیت اور تشدد کا سہارا لینے کی سازش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں اس طرح کے حربے قطعاً قابل قبول نہیں ، چترالی عوام نفرت، انتشار، سرعام شرمندگی، الزام تراشی اور ایک چترالی کی دوسرے کے خلاف گڑھے کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔