بروز میں ٹریفک حادثہ، بروز سے تعلق رکھنے والا نوجوان عقیل مقدس اپنے دوست شاہد حسین سمیت جان بحق

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد) آج بدھ کے روز بروز گمبس کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

​تفصیلات کے مطابق چترال کے گاؤں بروز میں شادی کے گھر میں اس وقت کہرام مچ گیا جب تین روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والا نوجوان دلہا ٹریفک کے ایک ہولناک حادثے میں اپنے قریبی دوست سمیت جان کی بازی ہار گیا۔

​ بروز کے رہائشی عقیل مقدس ولد مقدس، جن کی شادی محض تین دن پہلے قریبی گاؤں ایون میں ہوئی تھی، بدھ کے روز اپنے دوست شاہد حسین ولد جاوید کے ہمراہ اپنی کار میں ایون کی طرف جارہے تھے، بروزوٹیک کے مقام پر موٹر کار اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار عقیل مقدس موقع پر جان بحق جبکہ شاہد شدید زخمی ہو گئے۔

​زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں دوستوں کی عمریں 25 سے 26 سال کے درمیان تھیں۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان عقیل مقدس گزشتہ کئی برسوں سے روزگار کے سلسلے میں فرانس میں مقیم تھا اور ایک ماہ قبل ہی اپنی شادی کے لیے وطن واپس آیا تھا۔

خوشیوں بھرے گھر میں اچانک اس حادثے کی خبر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔