اسد اللہ غالب ساکن آیون چترال کی محکمہ بلدیات میں سینئر پوزیشن پر ترقی

چترال (بشیر حسین آزاد) محکمہ بلدیات کے تجربہ کار آفیسر اور درخاندہ آیون (لوئر چترال) کے رہائشی اسد اللہ غالب کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں محکمہ بلدیات میں سینئر پوزیشن پر ترقی دے دی گئی ہے۔
اسد اللہ غالب اس سے قبل خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاور، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کی متعدد تحصیلوں میں اہم انتظامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کا شمار لوکل گورنمنٹ کے انتہائی متحرک اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اسد اللہ غالب ولد فیض اللہ مرحوم کا تعلق چترال کے ایک معزز گھرانے سے ہے, وہ سابق تحصیلدار سیف الاعظم مرحوم کے نواسے ،محبوب اعظم اورایکسین (XEN) مقبول اعظم کے چچازاد بھائی ہیں۔
چترال کے عوامی و سماجی حلقوں نے ان کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے اعزاز قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی اسی محنت اور دیانتداری سے نبھائیں گے۔