عمیر نواز قریشی ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر کوہستان فارسٹ ڈویژن تعینات

چترال( چ،پ) صوبائی حکومت نے محکمہ جنگلات کے گریڈ 18 کے آفیسر عمیر نواز قریشی کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر (DFO)دیر کوہستان ڈویژن تعینات کردیا ہے۔
عمیر نواز قریشی اس قبل ڈی ایف او "سلوا” کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے مختلف اضلاع میں ذمہ دار پوزیشن پر خدمات سر انجام دیئے ہیں اور محکمہ میں دیانت دار اور اصول پسند افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
ڈی ایف او عمیر نواز قریشی کا تعلق دروش سے ہے اور وہ معروف سیاسی راہنماء، پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال لوئر کے سینئر نائب صدر و تجار یونین دروش کے صدر حاجی گل نواز کے فرزند ہیں۔