پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کی کابینہ تشکیل، قاضی عبدالعزیز صدر اور نذیراللہ جنرل سیکرٹری مقرر

دروش (چ،پ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں پارٹی کے سینئر اور دیرینہ کارکن قاضی عبدالعزیز کو تحصیل صدر جبکہ ایم پی اے لوئر چترال کے کوآرڈینیٹر نذیراللہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال لوئر کے جنرل سیکرٹری سید فرید جان ایڈووکیٹ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں نئی تحصیل کابینہ کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق تحصیل کابینہ کے سینئر نائب صدور میں حاجی زارا خان، عبدالباسط اور جاوید عالم شامل ہیں، جبکہ نائب صدور میں حاجی لال محمد، ملک محمد عجم، زاہد خان، حاجی زاہداللہ، اعجاز عالم، ارشاد احمد، اعجاز حسین اور وقار حسین کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اسی طرح ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے طور پر قاضی جاوید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جہانزیب، جبکہ جوائنٹ سیکرٹریز میں رشید احمد، فتح الرحمن اور اختر حسین شامل ہیں۔ انفارمیشن سیکرٹری آصف بیاض، فنانس سیکرٹری مجاہدین، لیگل ایڈوائزر عابداللہ ایڈووکیٹ اور آفس اسسٹنٹ نقیب اللہ مقرر کیے گئے ہیں۔