دروش سے ارسون جانے والی گاڑی کو حادثہ؛ 7 افراد زخمی

دروش(چ،پ) دروش سے ارسون جانی والی ڈاٹسن گاڑی سوئیر لشٹ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش منتقل کردیا۔