چترال شہر میں افسوسناک حادثہ، راہگیر نوجوان طالبعلم جان بحق، عوامی حلقوں کی جانب سے واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ

چترال (چ،پ)چترال شہر میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے قریب ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں راہگیر نوجوان طالب علم تیمور شدید زخمی ہونے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔
تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج کے قریب ایک تیز رفتار موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جسکی کی زد میں آکر موردیر اپر چترال سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان تیمور جان بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر کار معروف معالج ڈاکٹر نور الاسلام کی تھی جنہیں حادثے میں معمولی چوٹ آئے جبکہ موٹر سائیکل جابر نام کا شخص چلا رہا تھا جوکہ زخمی ہوا۔
متوفی نوجوان ڈگری کالج چترال میں پولیٹیکل سائنس کا طالبعلم تھا جو حادثے کےوقت سڑک سے گزر رہا تھا۔
اس حادثے کے بعد ڈگری کالج چترال کے طلبہ اور عوامی حلقوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی غیر جانبدارنہ انکوائری کی جائے نیز ڈگری کالج روڈ میں ٹریفک کا مناسب پلان ترتیب دیا جائے۔