لوئر چترال لیویز کے جوانوں کی ترقی، جوانوں کی اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

اشتہارات

چترال (چ،پ) لوئر چترال لیویز میں ترقی پانے والے جوانوں کے اعزاز میں ایک خصوصی پر وقار تقریب کا انعقاد چترال لیویز کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا۔

تقریب میں کمانڈنٹ چترال لیویز / ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم، ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز / اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز ریاض احمد، اور دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

افسران نے ترقی پانے والے جوانوں کو پرموشن بیجز لگا کر مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ لیویز فورس نے جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھرتی کے بعد جوانوں کی سب سے بڑی خواہش محکمانہ ترقی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی جوانوں کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، اور اس کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

کمانڈنٹ نے امید ظاہر کی کہ جوان آئندہ بھی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور عوام کی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔