پیرامیڈیکل اسٹاف کے جائز مطالبات کے حق میں دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے/حمید الرحمن

اشتہارات

چترال(چ،پ) چترال کے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے صوبائی ایسوسی ایشن کی طرف سے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں ایسوسی ایشن کے نائب صدر حمید الرحمن نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ترقی و دیگر جائز مسائل کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفاتر کے سامنے دھرنے کا جو اعلان کیا ہے صوبے کے تمام پیرامیڈیکس اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں اور جائز مطالبات کی منظوری کیلئے ہر قسم قربانی دینگے۔
انہوں نے کہا کہ 13،12،11 نومبر میں اس دھرنے میں تمام پیر میڈیکل اسٹاف شرکت کرینگے۔