دروش کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک خاتون جان بحق، 6 مسافر زخمی ہوگئے
بدقسمت موٹر کار عشریت سے دروش آ رہی تھی کہ سیردور کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی

دروش(چ،پ) بدھ کے روز دروش کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں ایک خاتون جان بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطانق عشریت سے دروش آنے والی موٹر کار (غواگئے)نمبر 3517 جسے ڈرائیور برہان ولد شمسول سکنہ براڈم چلا رہا تھا، سیردور کے مقام پر سڑک سے نیچے لڑھک کر دریا کنارے گر گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کیا گیا۔
حادثے کے نیتجے میں ایک خاتون جان بحق جب 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کیا گیا ہے۔