سیف گروپ کی لنڈی کوتل میں سرمایہ کاری آگاہی تقریب، مقامی کاروباریوں نے کاوشوں کو سراہا

خیبر(رضوان اللہ شنواری) لنڈی کوتل بازار ڈے نائٹ ریسٹورنٹ میں سیف گروپ کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف گروپ کے نمائندگان رومان علی شینواری، رضوان اللہ شنواری، کاشف نصیر، فضل آفریدی اور دیگر مقررین نے کہا کہ پہلی بار لنڈی کوتل میں سرمایہ کاری کے مواقع پر رہنمائی کے لیے ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو سرمایہ کاری کے طریقہ کار منافع بخش منصوبوں اور محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
رضوان شینواری نے بتایا کہ سیف گروپ کے کامیاب منصوبے نہ صرف اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں جاری ہیں بلکہ بیرونِ ملک بھی ان کے پراجیکٹس کامیابی سے چل رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ سیف گروپ کا بنیادی مقصد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور سرمایہ کاروں کے سرمایہ کا مکمل تحفظ و منافع بخش استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
شرکاء نے سیف گروپ کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی رہنمائی تقاریب علاقے کی معاشی ترقی اور روزگار کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گی۔
آخر میں سیف گروپ کے رومان شینواری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔