کنڑ ڈیم کی تعمیر؛ پاکستان کو پانی کی ترسیل نہیں روک رہے، پانی اپنے راستے پر جائے گا/ذبیح اللہ مجاہد

آبی وسائل سے استفادہ کر رہے ہیں، پانی کا راستہ نہیں روک رہے، پانی پاکستان جائے گا

اشتہارات

پشاور(م،ڈ) افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ "دریائے کنڑ” پر ڈیم کی تعمیر کا مقصد پاکستان کو پانی کی سپلائی منقطع کرنا ہر گز نہیں بلکہ ہم اس پانی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

پشتو ٹی وی چینل خیبر نیوز کے ساتھ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد  نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے گزرنے والی پانی سے استفادہ کرنا ہمارا حق ہے، یہ ہر ملک کا حق ہے کہ وہ اپنے وسائل سے فائدہ حاصل کرے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم پانی کو پاکستان جانے سے روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس پانی سے استفادہ کرینگے اور پانی اپنی راہ چلتے پاکستان کی طرف جائے گا۔