پیپلز پارٹی لوئر چترال کے حوالے سے مرکزی و صوبائی قیادت کے فیصلے کے ساتھ ہیں/پارٹی راہنما

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد) گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی چترال کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے وہ وقت کی ضرورت تھی جس کو پیپلز پارٹی چترال کے ورکرز قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار  پاکستان پیپلز پارٹی چترال  کے سابق جنرل سیکرٹری شاہ مراد بیگ ،چترال ٹاؤن کے صدر فاتح الرحمن لال پی پی پی لوئر چترال کے سنیئر نائب صدر شریف حسین ،ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری زرمست خان ،کابینہ کے دوسرے ارکان محمد شفیع، شیخ صلاح الدین،دروش تحصیل کے صدر غازی وردک، جنرل سیکرٹری شہزدہ سکندرحیات ، کابینہ کے دوسرے ارکان اور پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے اس کو ایک اہم فیصلہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ فیصلہ پارٹی کے لئے نیک فال ثابت ہوگا۔

جو دوست مخالفت کرتے ہیں اور اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا بھی جمہوری حق ہے ان سے بھی درخواست ہے کہ وہ پارٹی کے بہترین مفاد میں اس فیصلے کو قبول کر کے پارٹی کے کامیابی کے لیے کام کریں تو بہتر ہوگا