چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش کا انعقاد، 70 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں

تجارتی نمائش سے چترال کے مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور چمبر آف کامرس چترال کے باہمی اشتراک سے لوئر چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش کا افتتاح ہوگیا ۔

چترال ایکسپو میں 70 سے زائد سٹال لگائے گئے ہیں ، اس تجارتی نمائش کامقصد مقامی خواتین کومعاشی و تجارتی لحاظ سے بااختیار کرناہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی وائس چانسلر چترال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ ،ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نعمان بشیر اور دوسروں نے کہا کہ اس ایونٹ کے نتیجے میں چترال کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی لیول پر تعارف کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور تربیت کی سہولیات بھی حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چترال کے معاشی استحکام اور چترال کے ہر بزنس مین اور تجارت سے وابستہ فرد کو تجارت کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔

نمائش میں چترال کے تاجر برادری اور خواتین و حضرات نے اپنے تیار کردہ مصنوعات لگائے ہیں جن میں دستکاری کے تیار کردہ معیاری اشیاء ،قیمتی پتھر ،انٹیکس،لکڑی کے تیار سامان ڈنر سیٹ چترالی ٹوپی چوغا شوقا وغیرہ شامل ہیں۔

اس بزنس ایکسپو میں پاکستان کے دیگر شہروں سے اس بزنس مین شرکت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تجارتی نمائش دستکاریوں کو فروغ دینے اور انہیں مارکیٹ تک پہنچا کر خواتین کیلئے روزگار کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے سلسلے میں انعقاد کیاگیاہے۔

چترال کی خواتین میں ہنڈی کرافٹ میں جدت پیدا کرنے کی بے انتہا صلاحیتیں موجود ہیں ، لیکن اس محنت کا صلہ حاصل کرنے کیلئے اُن کے پاس ایسے مواقع اور مارکیٹ چترال میں دستیاب نہیں،اس لئے ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں چترال کے ہنڈی کرافٹس کو مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے کہ گھر کی دہلیز پر ان محنت کش خواتین کو اُن کی محنت کی صحیح اُجرت مل سکے ۔

اس قسم کے نمائش سے سیاحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، اور سیاح چترال کی طرف آنے میں مزید دلچسپی لیں گے۔