وادی بروغل میں تین روزہ ثقافتی و سیاحتی میلہ 28 اگست سے سجے گا

چترال(چ،پ)بروغل فیسٹیول کا 2025 کاشیڈول جاری کردیا گیا۔ فیسٹول 28اگست سے 30 اگست تک منایا جائیگا۔ضلع اپر چترال کے دلکش وادی بروغل میں سالانہ بروغل فیسٹیول کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
یہ فیسٹیول نہ صرف قدرتی حسن، منفرد کلچر اور روایتی کھیلوں کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کے لئے روزگار، کاروباری مواقع اور معاشی خوشحالی کا سبب بھی بنتا ہے۔
بروغل فیسٹیول سے نہ صرف سیاحت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ مقامی دستکار، ہنرمند اور کاروباری افراد کو بھی براہِ راست فائدہ ہو رہا ہے۔
فیسٹول کامقصد قدرتی وسائل کو محفوظ رکھتے ہوئے مقامی کمیونٹی کو بااختیار بناناہے۔