سوات میں دلخراش واقعہ، 16 سیاح دریا کی لہروں میں بہہ گئے،3 افراد کو بچا لیا گیا
خیبر پختونخوا حکومت کے گڈ گورننس کے دعووں پر سوالیہ نشان،

پشاور(چ،پ) جمعہ کے روز سوات میں ایک دل خراش واقعے میں 16 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 11 افراد جان بحق ہوگئے ۔
مقامی افراد کے مطابق کل 16 افراد میں سے 3 کو زندہ بچا لیا گیا، 7 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے ہیں جبکہ 6 افراد مزید لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاح جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے صبح دریائے سوات کے کنارے ناشتہ کررہے تھے کہ دریا میں طغیانی کی وجہ سے پھنس گئے ۔
پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچانے کے لئے کوئی معقول کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی اور یہ بد قسمت افراد سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں ایک ایک کرکے سیلاب برد ہوگئے مگر انہیں بچانے کوئی نہیں آیا۔
سوات واقعے خیبرپختونخوا حکومت کے گڈ گورننس کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے کہ پچھلے 12 سال سے اقتدار پر بیٹھے ہوئے حکمرانوں نے اس صوبے میں گورننس اور ریسپانس کو بہتر بنانے کے سلسلے میں عملاً کچھ نہیں کیا۔