اپر چترال کے سرکاری ملازمین کا اگیگا کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

بونی( چ،پ)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع اپر چترال نے اپنے مطالبات کے حق اپر چترال کے صدر مقام بونی میں ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چئیر مین اگیگا عبدالجاوید خان نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔
اگیگا کے سیکرٹری اطلاعات احسان الحق وفا کی طرف سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان کیمطابق بونی میں کے اس احتجاجی مظاہرے سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اپرچترال کے قائدین اور تمام تنظیموں کے ذمہ داران نے مظاہرین سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کے حالیہ بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کے طرز پر 30فیصد ڈسپیرٹی الاونس رینک کی بنیاد پر جاری کرے۔
سرکاری ملازمین نے خبردار کیا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو تمام سرکاری ملازمین قلم چھوڑ،کام چھوڑ ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ 25جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے بھر پور دھرنا دیں گے جوکہ مطالبات کے حصول تک جاری رہیگا ۔