چترال سکاوٹس کے شہید جوان شیر حیات کو تمغہ بسالت سے نواز گیا
شہید شیر حیات نے استوئی کے مقام پر دہشتگردوں کے حملے کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے

چترال(چ،پ) چترال سکاوٹس ایس او جی کے شہید جوان شیر حیات کو جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے شہید کی والدہ کے نام مکتوب میں شہید کی بہادری اور دلیری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شیر حیات شہید کو تمغہ بسالت بعد از شہادت سے نوازا ہے۔
یاد رہے کہ شہید شیر حیات نے 6 ستمبر 2023 میں دہشت گردوں کی طرف سے استوئی بمبوریت میں حملے کے دوران جرات اور
دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہوکر بعد ازاں شہید ہوگئے ۔
شہید شیرحیات کا تعلق چترال ٹاون کے گاوں شیاقوٹیک سے ہے اور ریٹائرڈ صوبیدار شیر محمد خان لال کے فرزند ہے۔