عوامی نیشنل پارٹی دروش کا اہم اجلاس، مائنز اینڈ منرل بل پر تشویش کا اظہار

اشتہارات

دروش(چ،پ)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت قاضی اسرارالدین منعقد ہوا جس میں پارٹی کے ذمہ داران نے شر کت کی۔

اجلاس میں مختلف عوامی امور زیر بحث آئے۔ شرکائے اجلاس نے صوبائی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حقوق کے منافی قراردیا ۔

اجلاس میں پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پر صوبائی قیادت ، صوبائی کونسل ممبرز ، ضلعی قیادت ا ور تحصیل ذمہ داران کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ 3 مہینے پہلے جو قرارداد اعلیٰ قیادت کو بھیجا گیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔