نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نے اسماعیلی ریجنل کونسل کا دورہ کیا

اشتہارات

اپر چترال( چ،پ) اپر چترال کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حمید اللہ نے بونی میں اسماعیلی ریجنل کونسل کا دورہ کیا۔

ڈی پی او کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن اجمل خان بھی موجود تھے۔

ریجنل کونسل پہنچنے پر اپر چترال کے پریذیڈنٹ امتیاز عالم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔

اس موقع پر پریزیڈنٹ اسماعیلی کونسل امتیاز عالم نے ڈی پی او کو جماعتی اداروں اور اے کے ڈی این کے حوالے بریفنگ دی اور پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حمید اللہ نے اسماعیلی ریجنل کونسل اپر چترال اور آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے فلاحی کاموں کی تعریف کی۔