چترال سکاوٹس کے شہید جوان حمید حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں میں سپردخاک کردیا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال سکاوٹس کے جوان حمید حسین شہید کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں پھشک یارخون میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چترال سکاوٹس کے جوانوں نے سلامی پیش کی، چترال سکاوٹس 144 ونگ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل عامر مقصود نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل عامر مقصود نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ، وطن عزیز کی دفاع کے لئے افواج پاکستان اور عوام ایک ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز چترال کے جنوبی سرحدی علاقے دمیل میں پاک افغان سرحد پر قائم ایک پوسٹ پر سرحد سے سنائپر کے ذریعے فائر کیا گیا جس کی وجہ سے چترال سکاوٹس 145 ونگ کے جوان حمید حسین شہید ہوگئے تھے۔