چترال کی مقامی عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی کیخلا ف مقدمہ خارج کردیا
چترال (بشیرحسین آزاد )عدالت نے چترال میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹکیس وصولی کا مقدمہ خارج کردیا۔
اہلیان چترال نے وقاص احمد ایڈوکیٹ کے توسط سے چترال کے بجلی صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹکسز کی وصولی کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا جس میں چیئرمن واپڈا ، وفاقی حکومت اور محکمہ پیسکو چترال کو فریق بنایا گیاتھا۔
عدالت نے فریقین کے دلایل سننے کےبعد ایف پی اے اور دیگر ٹکسز کی وصولی کے مقدمہ کو خارج کرتے ہوے قرار دیا کہ ٹیکسز کو غیر قانونی قرار دینا ان کے اختیار سماعت میں نہیں آتا ہے۔
اس سلسلے میں چیئرمن واپڈا کے وکیل نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہو ئے کہا کہ سپریم کورٹ نےایف پی اےاور دیگر ٹیکسز کو قانونی قرار دیا ہے۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ محکمہ واپڈا کسی سے میٹر کیلئے کوئی کرایہ نہیں لے رہا ۔ صارفین سے 1000 روپےفیکس چارجز کی مد میں وصول کیا جاتاہے۔ ایس ڈی او پیسکو نے عدالت کو بتایا کی محکمہ واپڈا E,Ops کے نام سے ایپ کا اجرا کیاہے جس کے ذریعے صارفین اپنے موبائل کے ذریعے میٹر ریڈنگ کی تصویر مذکورہ ایپ پر خوداپلوڈ کرسکتے ہیں۔