ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے انتخابات، مومن الرحمٰن ایڈوکیٹ صدر منتخب ہو گئے

چترال(بشیر حسین آزاد)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے گرماگرم انتخابات میں مومن الرحمن ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداروں میں وقاص احمد ایڈوکیٹ نائب صدر، ساجد ظفر بیگ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ، سلیم سرور ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری ، فیصل کمال ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری، ظفر الحق ایڈوکیٹ سیکرٹری لائبریری شامل ہیں۔
صدارت کے لئے تین امیدوار ساجد اللہ ایڈوکیٹ، مومن الرحمن ایڈوکیٹ اور رضا علی ایڈوکیٹ میدان میں تھے جن میں مومن الرحمن ایڈوکیٹ نے 28، ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے 26اور رضاعلی ایڈوکیٹ نے15 ووٹ حاصل کئے جبکہ 82رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 69نے ووٹ کاسٹ کی۔
ایگزیکٹو ممبران میں رضوان اللہ، سردار علی، نبیک اور راحت علی ایڈوکیٹ شامل ہیں۔
الیکشن کے انعقاد کے لئے قائم الیکشن بورڈ کے چیئرمین عالم زیب ایڈوکیٹ تھے جبکہ نظام مصطفی ایڈوکیٹ ممبر کے طور پر ان کی معاونت کی ۔
الیکشن کی وجہ سے وکلاء نے آج مختلف عدالتوں میں حاضری نہیں دی۔
پولنگ انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے۔ وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ یہاں گروپ بندی یا پارٹی بازی کی فضا ہر گز نہیں ہے اور ووٹ دیتے وقت امیدوار کی اہلیت اور قابلیت کو دیکھا جاتا ہے۔