فرنٹئیر کور کے شہید اہلکار آفتاب علی شاہ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ بمبوریت میں سپر دخاک کیا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ)فرنٹئیر کور کے شہید جوان آفتاب علی شاہ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے بمبوریت میں سپر د خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں مہمند ڈسٹرکٹ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے فرنٹئیر کور کے اسپشیل آپریشن کمپنی (کمانڈو کمپنی ) کے سپاہی آفتاب علی شاہ شہید ہوئے تھے۔
شہید کی نماز جنازہ آبائی گاوں بمبوریت میں ادا کی گئی جس میں فوجی و پولیس افسران اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کراکاڑ بمبوریت میں سپرد خاک کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی جس کے دوران سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تاہم اس لڑائی میں سیکورٹی فورسز کے دو بہادر اہلکار شہید ہوئے جن میں حوالدار محمد زاہد سکنہ ملاکنڈ اور چترال کے قابل فخر سپوت آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔