ڈسٹرکٹ پولیس آفس لوئر چترال میں اردلی روم کا انعقاد، جوانوں میں تعریفی اسناد کی تقسیم

اشتہارات

چترال (چ،پ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختوتخوا ذوالفقارحمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے واضح کردہ احکامات کی روشنی میں جوانوں کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں نے ضلعی پولیس سربراہ کے سامنے اپنے جائز عرض معروضات پیش کئے۔
اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے۔
اردلی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس جوانوں کے جائز عرض و معروض سن کر ان کے بروقت حل کے لئےاحکامات جاری کئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید افتخار شاہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے گا اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ محکمانہ قواعد و ضوابط اور پولیس رولز کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو انکے جائز حقوق دلائے جائیں گے۔ پولیس اہلکاروں کے مسائل سے آگاہی کےلئے ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد کیا جائے گا اور اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔