بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردی کا حملہ، 6 دہشت گردوں کو مار دیا گیا، 10 معصوم شہری شہید ہوگئے/سیکورٹی ذرائع

اشتہارات

بنوں(چ،پ) آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج بنوں کینٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کیوجہ سے گھبراہٹ کے عالم میں بارود سے بھری گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرادی۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکوں کی وجہ سے 10 معصوم شہری شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر نہتے اور معصوم شہریوں کا نشانہ بنالیا تاہم سیکورٹی فورسز  ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا اور تمام دیشت گردروں کو ہلاک کردیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہشت گرد کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مار ے گئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کی وجہ سے بنوں ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔
چھ خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے ۔
دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور قریب گھر کی چھت منہدم ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔