کشمیر کے لئے تین جنگیں لڑ چکے ہیں، ضرورت پڑی تو دس جنگیں اور لڑیں گے/آرمی چیف جنرل عاصم منیر

کشمیریوں پر ہندوستانی مظالم پر صرف نظر نہیں کر سکتے، ظلم دائمی نہیں، جواب دینا ہوگا، مظفر آباد میں خطاب

اشتہارات

راولپنڈی( چ،پ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے مقابلے میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور چوکس رہنے کو سراہا۔
انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اشتعال انگیزی کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
سپہ سالار وطن نے کہا کہ آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے، انہوں نے زور دار کر کہا کہ اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے، آرمی چیف
آرمی چیف نے کہا کہ آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کر سکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے، نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج نے۔ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللہ لڑیں گے.
آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد کمزور نہیں ہو گی۔