اپر چترال میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ کا سلسلہ شروع

اپرچترال(چ،پ)ضلع اپر چترال میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان آفریدی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر چترال، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس اپر چترال اور دوسرے متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ کے حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات سے متعلق شرکاء کو
آگاہ کیا گیا اور یہ طے پایا کہ اپر چترال میں جتنے بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن میں کٹ گاڑیاں بھی شامل ہیں ان سب کی پروفائلنگ کی جائے گی۔
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ ہر اتوار کے دن تحصیل میونسپل آفیسر کے دفتر میں کی جائے گی اور ان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس حوالے سے حکام نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی پروفائلنگ کو یقینی بنائیں۔