چکدرہ چترال روڈ پراجیکٹ،کلکٹک سے چترال روڈ کی تعمیر کیلئے سامبو کمپنی نے ٹکنیکل بڈنگ میں کوالیفائی کر لیا

چکدرہ چترال روڈ 130 کلومیٹر پر مشتمل ہے، پراجیکٹ کے تین الگ الگ حصے ہیں

اشتہارات

چترال(چ،پ) چکدرہ چترال روڈ N-45 کے کلکٹک چترال سیکشن کیلئے ٹیکنیکل بڈنگ میں کورین کمپنی "سامبو ” نے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چکدرہ چترال روڈ ایک بڑا منصوبہ ہے جس پر 17 ارب روپے سے زیادہ لاگت کا تخمینہ ہے ، اس پراجیکٹ کی فنڈنگ کورین مالیاتی ادارے ایگزم بنک کر رہی ہے۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا یہ پراجیکٹ 130 کلومیٹرز پر مشتمل ہے جس کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ 38.85 کلومیٹر پر مشتمل چکدرہ سے تیمرگرہ تک کا ہے ، دوسرا حصہ اخگرام سے دیر بالا تک ہے جو کہ 43.39 کلومیٹر پر مشتمل ہے جبکہ تیسرا سیکشن کلکٹک سے چترال تک کا ہے جو کہ 48 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔