کالعدم ٹی ٹی پی کے سینئر کمانڈر شاہد عمر کو افغانستان کے صوبے کنڑ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا

اشتہارات

 

چترال(ویب ڈیسک)کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کے سینئر کمانڈر کو افغانستان کے صوبے کنڑ میں قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے سینئر کمانڈر شاہد عمر المعروف حاجی رحیم کو افغانستان کے صوبے کنڑ میں شیگل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ اس حملے انکے دو دیگر ساتھی بھی مارے گئے اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق شاہد عمر سنیئر کمانڈر اور کالعدم تنظیم کے شمالی زون کے عسکری کمیشن کے رکن تھے۔ انہیں کچھ عرصے کے لئے کالعدم تنظیم کی طرف سے ڈیرہ اسمعیل خان کے امور کے لئے والی نامزد کیا گیا تھا۔
شاہد عمر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افغانستان کے باگرام جیل میں 8 سال تک مقید رہے اور طالبا ن کی طرف سے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد سینکڑوں دیگر اسیر ارکان کے ہمراہ یہ بھی جیل سے چھوٹ گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق شاہد عمر کالعدم تنظیم کے اہم راہنما مولوی فقیر محمد کے بھتیجے تھے۔