چترال سکاوٹس کی طرف سے ارندو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال سکاوٹس کی طرف سے پاک افغان سرحد پر واقع قصبے ارندو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے چترال سکاوٹس 141ونگ نے سرحدی قصبے ارندو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں پاک فوج کے ڈاکٹروں نے 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ پاک فوج کی طرف سے مریضوں کو مفت ادویات اور سپلیمنٹس بھی فراہم کر دیئے گئے۔
علاقہ مکینوں نے چترال سکاوٹس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان آرمی، چترال سکاوٹس بالخصوص 141 ونگ اور اسکے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جواد کا شکریہ ادا کیا ۔