ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال، پولیس دربار سے خطاب، ڈرائیونگ سکول کا افتتاح بھی کیا

اشتہارات

چترال (چ،پ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ نے ڈی آئی جی ویلفیئر مشتاق کانجو اور اے آئی جی ویلفیئر حمیداللہ کے ہمراہ چترال کا دورہ کیا۔ آری پی او ملاکنڈ کے چترال پولیس لائن پہنچنے پر پولیس دستے سلامی دی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس موقع پر پولیس شہدا کے یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر یجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان نے خدمت مرکزچترال میں میں پولیس دربار سے خطاب کیا۔انہوں نے اور تمام افسران کو ڈسپلن ، شل میڈیا کے استعمال اور موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر ضروری ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے جوانوں کے معروضات سنے اور مسائل کےحل کی بابت موقع پر احکامات جاری کئے ۔ آر پی او نے زور دیکر کہا کہ پولیس جوان اپنی فرائض تندہی سے انجام دیں اور جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔
خدمت مرکز زرگراندہ کے دورے کے دوران اعلیٰ پولیس افسران نے پولیس ڈرائیونگ سکول آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔
اس کے علاوہ خدمت مرکز زرگراندہ میں موجود کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
مہمان افسران نے خدمت مرکز زرگراندہ کے صحن میں پودے بھی لگائے۔