چترال پولیس ایلیٹ فورس کا اہلکار پراسرار طور پر جان بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال پولیس ایلیٹ فورس کا اہلکار سرورالدین نامعلوم وجوہات کی بنا پر بروز گول میں مردہ پائے گئے، مقامی لوگوں کی طرف سے پولیس کو مطلع کرنے پر انکی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار سرورالدین سکنہ چمرکن اتوار علی صبح بروز گول میں مردہ حالت میں پائے گئے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر رات کے کسی پہر ندی کی بلندی سے نیچے گر گئے ۔
پولیس کی طرف سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد متوفی کو چمرکن کے مقام پر آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ ڈی پی او لوئر چترال، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پولیس اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے مقامی پولیس نے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے سب ڈویژنل پولیس افیسر چترال سجاد حسین نے بتایاکہ چترال پولیس نے ہیڈ کنسٹیل سرور الدین کے موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے انکوائری شروع کردی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ان کے موبائل فون کے ڈیٹا سے اس سلسلے میں مدد لی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ ہیڈ کانسٹیبل سردور الدین چار بچوں کے باپ تھے جبکہ ان کی والدین پہلے ہی انتقال کرگئے ہیں جن کا وہ اکلوتا بیٹا تھا۔