مولانا فضل الرحمن جمعیت علمائے اسلام کے بلامقابلہ مرکزی امیر منتخب ہوگئے، عبدالغفور حیدری جنرل سیکرٹری منتخب

مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں اراکین نے شرکت کی

اشتہارات

پشاور(چ،پ) پاکستان کے صف اول کے سیاسی راہنما اور نامور عالمدین مولانا فضل الرحمن کو ایک مرتبہ پھر اگلے پانچ سال کے لئے جمعیت علمائے اسلام کا مرکزی امیر منتخب کر لیا گیا جبکہ سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری بھی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل کونسل (مجلس عمومی) کا انتخابی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں اگلے پانچ سال کے لئے مولانا فضل الرحمن کو بلا مقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔

پشاور میں منعقد ہونے والے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل کونسل کے انتخابی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق جمعیت کے حالیہ رکنیت سازی اور تنظیم سازی مہم کے دوران ملک بھر میں 44 لاکھ افراد نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی جو کہ گذشتہ ادورا کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسوقت ملک بھر سے ڈیڑھ ہزار کے قریب افراد جمعیت کے مرکزی جنرل کونسل کے رکن ہیں۔

#Chitralpost