حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق
اسرائیل نے گذشتہ رات بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ کیا تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حز ب اللہ ملیشا کے سربراہ حسن نصراللہ گذشتہ رات کے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک اسرائیلی حملے میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے ہیں جسکی باضابطہ تصدیق حز ب اللہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔
حزب اللہ نے ان کی شہادت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ سربراہ سے رابطہ ممکن نہیں ہورہا تاہم اب کچھ دیر قبل حزب اللہ نے اپنے لیڈر کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ بھی نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے حسن نصراللہ کی جگہ قیادت نئے رہنما کے سپرد کی جارہی ہے تاہم ابھی انہوں نے نئے سربراہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
#Chitralpost