بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک ہنگامی اجلاس ، ایک ہفتے میں مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا

بونی(چ،پ)اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں تحریک حقوق عوام اپرچترال کی کال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے راہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پر سخت افسوس کا اظہا ر کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سالوں کے برعکس امسال موسم گرما میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ اس موسم میں پانی کی کوئی کمی نہیں ہوتی سردیوں کے موسم میں پانی کی کمی کا بہانہ کرکے بجلی کی لوڈشیڈنگ تو معمول بن چکا ہے لیکن گرمیوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈئنگ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے جس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ریشن بجلی گھر پیڈو کے انڈر ہے جو کہ صوبائی حکومت کے تحت ہے یہ چھوٹی موٹی بجلی جس کی فی یونٹ سات روپے سے زیادہ نہیں ہے صوبائی حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے لیکن پیڈو والے( پیسکو) جو فیڈرل کے تحت آتی ہے کے حساب سے بھاری بھر کم بل وصول کر رہے ہیں جو عوام کی گنجائش کے باہر ہے ۔ ، ریشن بجلی کےلیے جو پائپ استعمال ہوئی ہیں وہ انتہائی ناقص ہیں کرپشن کرکے ناقص میٹریل ناقص پائپ لگائے ہیں جو آئے روز پھٹ جاتے ہیں ، اس ضمن میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ بالا مطالبات پر غور نہ کرنے اور عوامی مشکلات کا ازالہ نہ کرنے کی صورت میں اگلے پیر کے دن عوامی سطح پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا جس کو کنٹرول کرنا حکومت اور متعلقہ ادارے کےلیے مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگا۔
#chitralpost