چترال پولیس تھانہ دروش نے قتل کی واردات کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بنادی

تین ملزمان گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد

اشتہارات

دروش(چ،پ) تھانہ دروش کی پولیس نے قتل کی ایک واردات کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نواحی علاقے دماگول رضاندہ ڈاپ کلدام میں ایک شخص مسمی یوسف کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ انہوں نے خود کشی کر لیا ہے،تاہم انکے رشتہ دار کی طرف سے پولیس کے پاس دعویداری کے بعد ڈی پی او لوئر چترال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او اقبال کریم نے اس کیس کی بابت خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ماہرانہ انداز میں تفتیش کرکے اس واقعے کی اصل حقیقت آشکارا کر لیا جس کے مطابق متوفی یوسف نے خود کشی نہیں کیا تھا بلکہ اسے قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچایا جا رہا تھا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان انور، غنی الرحمن اور امیرالدین کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے واردات کا اقرار بھی کر لیا ہے۔

#Chitralpost