سیکورٹی اداروں نے دو مختلف کاروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک کر دیئے

اشتہارات

راولپنڈی(چ،پ)پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دو مختلف قبائلی علاقوں میں کاروائی کے دوران سیکورٹی اداروں نے مجموعی طور پر 10دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میں کرم کے قبائلی ضلع میں فتنہ خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کی گئی جس کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کاروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔
ضلع شمالی وزیرستان میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے فتنہ خوارج کے تین کارندوں کو جنم واصل کردیا اور انکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر رہی ہے اور اس ناسور کے خلاف قوم اور فوج ایک پیج پر ہیں۔

#chitralpost