وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں تین سیکورٹی اہلکار شہید، چار دہشت گرد مار دیئے گئے

دہشت گردوں کے ساتھ وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات فائرنگ کا تبادلہ ہوا

اشتہارات

راولپنڈی (چ،پ)ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں نے وادی تیراہ کے تین مختلف مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جسکا بھرپور جواب دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید اور طویل فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد مار دیئے گئے۔
دہشت گردوں کے ساتھ جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے فرنٹئیر کور کے تین جوان شہید ہوگئے جن میں حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی ادارے مادر وطن کی دفاع کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں اور اپنے لہو سے دشمن کے ناپاک عزائم خا ک میں ملائیں گے۔