تجار یونین چترال سٹی کی کابینہ تحلیل ، دین محمد ندیم عبوری صدر منتخب مقرر

نگران کابینہ تین مہینے کے اندر انتخابات منعقد کراکے تنظیم سازی مکمل کرے گی

اشتہارات

چترال(بشیر حیسن آزاد) چترال سٹی کے تجار یونین کی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد نگران کابینہ تشکیل دی گئی اور دین محمد ندیم کو نگران صدر مقرر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تجار یونین چترال کا اختتامی اجلاس زیر صدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال منعقد ہوا جس میں کابینہ اراکین سمیت کثیر تعداد میں تاجر رہنماوں نے شرکت کی۔
صدر بشیر احمد نے مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر کابینہ تحلیل کرتے ہوئے عبوری کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا جس کے مطابق دین محمد ندیم عبوری صدر ، ہارون الرشید نائب صدر ، امجد حسین عبوری جنرل سیکرٹری اور طاہر زمان آحل کو عبوری سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا۔
عبوری کابینہ تین مہینے کے اندر انتخابات منعقد کر کے تجار یونین چترال کی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہابند ہو گی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں عبوری صدر دین محمد ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجروں کے حقوق کی حفاظت ہر صورت کی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں عبوری کابینہ نے دکاندارون کے حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھایا اور اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔