خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات کا پشاور میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن
طلبہ و طلبات نے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے نہایت مفید قرار دیا

پشاور(چ،پ) خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے پشاور میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے پشاور کے مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے لئے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں طلبہ و طالبات کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور زیر استعمال ہتھیاروں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایک دن پاک فوج کے ساتھ کے عنوان سے اس خصوصی تقریب میں یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال چھوٹے بڑے ہتھیاروں سمیت آرمی ایویشن کے زیر استعمال جہازوں کا بھی مشاہدہ کیا، طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔
طلبہ و طالبات نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کی مثالی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ و طالبات نے اس ایونٹ کو نہایت ہی خوش آئند قراردیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
میڈیا کو اپنے تاثرات بتاتے ہوئے طلبہ و طالبات نے کہا کہ "اس ایونٹ سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ یہ سفر ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ایونٹس ہمیں کافی معلومات ملیں اورہم نے انجوائے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج کس جرآت مندانہ انداز سے وطن عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔طلبہ و طالبات نے کہا کہ "یہ ملک اور یہ فوج ہماری ہے اور ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں”۔
#chitralpost