راغلشٹ کے مقام پر ٹریفک حادثہ، تین افراد زخمی، ایک بچہ لاپتہ
ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبہ امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا

چترال(چ،پ) چترال سٹی سے اپر چترال تورکھو جانے والی گاڑی راغلشٹ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہونے سے ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچہ دریائے چترال میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اتوار کی علی الصبح انہیں راغلشٹ کے مقام پر حادثے کی اطلاع ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایک بچے سمیت تین زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تورکہو سے تعلق رکھنے والے میر شعیب اپنی گاڑی میں فیملی کے ہمراہ تورکہو جارہے تھے کہ راغلشٹ کے مقام پر انکی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریائے چترال کے کنارے گر گئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچہ دریائے چترال کی موجوں کی نذر ہو کر لاپتہ ہو گیا ہے ۔ ریسکیو کی تیراک ٹیم لاپتہ بچے کی تلاش میں مصروف ہے۔
ریسکیو ٹیم نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو بھی کھائی سے نکال لیا ہے۔
#chitralpost