ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے

مرکزی انتخابات میں بریگیڈئر سلیم خان مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب

اشتہارات

چترال(ویب ڈیسک) ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان اسفندیار ولی خان کے صاحبزادے ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔
اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم خان اے این پی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
سردار حسین بابک پارٹی سیکرٹری خارجہ امور اور انجینئر احسان سیکرٹری اطلاعات بن گئے۔
ڈاکٹرمیرب اعوان پہلی بار مرکزی سیکرٹری برائے خواجہ سرا حقوق منتخب ہوئے۔

#Chitralpost