چترال سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

ملزمان نے جغور میں ایک گھر میں چوری کے دوران ۱۳ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کیا تھا

اشتہارات

چترال(چ،پ)سٹی پولیس چترال نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران 13 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کے مال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چترال میں مسمی صادق اللہ ولد میرزہ ولی سکنہ جغور چترال نے اپنے گھر میں چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیا گیا اور معاملے کی جدید طریقے سے تحقیق کی گئی۔ تفتیشی ٹیم نے مختلف ذرائع سے معلومات و پتہ براری کرتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں چوری کے وردات میں ملوث ملزمان بہروز حسین ولد بابر حسین سکنہ ریحانکوٹ (حال مقیم ژانگ بازار)اور اعجاز رشید ولد عبدالباقی سکنہ مستجاپندہ کو مال مسروقہ سمیت گرفتارکیا۔ مال مسروقہ میں (5 تولہ سونا مالیتی 1250,000 روپے ,ایک عدد قیمتی سیٹزن گھڑی مالیتی 15000روپے,ایک عدد سونے کی انگوٹھی مالیتی 60,000 روپے ) اور ایک عدد شیونگ مشین شامل ہیں۔

#Chitralpost