برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کا اعلی سطحی وفد کے ہمراہ چترال کا دورہ

اعلی عسکری وفد نے شاہی قلعہ چترال، آفیسرز میس اور کالاش ویلی بمبوریت کا دورہ کیا

اشتہارات


چترال۔۔ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس) سرپیٹرک سینڈرز کی سربراہی میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جینی میرٹ سمیت دیگر مندوبین پر مشتمل اعلی سطح وفد نے چترال کا دورہ کیا ۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل نور ولی خان نے 7 رکنی وفد کو چترال آمد پر خوش آمدید کہا ۔وفد نے سکاؤٹ میس چترال ،شاہی قلعہ، کالاش ویلی اور قشقار اسٹیڈیم ہیڈکوارٹر چترال سکاؤٹس میں فری اسٹائل پولو میچ دیکھا۔
برطانوی مندوبین چترال کے خوبصورت مناظر اور اس کے خوش مزاج لوگوں سے بہت متاثر ہوئے اور چترال کی تاریخ کے بارے میں جاننے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔غیر ملکی وفد نے قدیم ثقافتی ورثے اور روایتی ثقافت کے تحفظ کیلئے کیلاش برادری اور چترال سکاؤٹس کی کوششوں کو سراہا ۔
برطانوی وفد نے عسکری تاریخی اعتبار سے چترال سکاوٹس اورو فرنٹیئر کور کی اعلیٰ کاکردگی کو سراہا۔