چلا س میں شاہر اہ قراقرم پر المناک ٹریفک حادثہ، 20مسافر جان بحق

پرائیوٹ کمپنی مارکوپولو کی بس میں 40 سے زیادہ مسافر سوار تھے

اشتہارات


چلاس۔۔ چلا س کےقریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 20 افراد جان بحق ہوگئے۔تفصیلات کےنجی کمپنی مارکوپولو کی بس راولپنڈی سے گلگت جاتے ہوئے چلاس میں گونر فارم کی حدود می کھائی میں جا گری، جس میں 20 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کرکے زخمیوں کے لیے خون کی اپیل کی گئی ہے۔

#Chitralpost