معروف صحافی گل حماد فاروقی مرحوم کی وفات پر غلام مرتضیٰ جٹ اور APRNSکور کمیٹی کا اظہار تعزیت

سینئر صحافی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اشتہارات

اسلام آباد(چ،پ) چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی مرحوم جو گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئےتھے، ان کی وفات پر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ،ممبر کور کمیٹی APRNS کمال عبدالجمیل ، مرکزی ترجمان شہزاد اقبال نے انتہائی دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ APRNS کی طرف سے مرحوم گل حماد فاروقی کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور من جملہ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گل حماد فاروقی کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

#chitralpost