اسحق ڈار پاکستان کے نائب وزیر اعظم مقرر، وزیر اعظم کی طرف سے نوٹفیکیشن جاری

اسحق ڈار اس وقت وزیر خارجہ اور سینٹ میں قائد ایوان بھی ہیں

اشتہارات

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اسحق ڈار اس وقت وزیر خارجہ ہونے کے ساتھ ساتھ سینٹ میں قائد ایوان بھی ہیں۔

#chitralpost